کاروبار
04 فروری ، 2013

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نئی پالیسی کا مسودہ تیار

 سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نئی پالیسی کا مسودہ تیار

اسلام آباد…ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 2013 کی نئی پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، پالیسی کی منظور ی کے بعد غیر ملکیوں کے لیے پاکستان میں کم از کم سرمایہ کاری کی شرط ختم ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف انوسٹمنٹ نے سرمایہ کاری پالیسی برائے 2013 کا مسودہ تیار کرلیا ہے اور اس کی وزیر اعظم سے منظوری ہونا باقی ہے۔ ڈرافٹ کے تحت خدمات، زراعت اور سماجی شعبوں میں کم از کم بیرونی سرمایہ کاری کی شرط ختم ہوجائے گی۔ فی الحال خدمات میں 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر اور زراعت اور سماجی شعبوں میں 3 لاکھ ڈالر کی کم از کم سرمایہ کاری لازمی ہے۔ اسکے علاوہ 66 ممالک کے سرمایہ کار پاکستان کا 5 سال کا ملٹی پل اینٹری ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ پاکستانی سفارت خانے یہ ویزہ ایک دن میں جاری کریں گے۔ نئی ڈرافٹ پالیسی ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور زرمبادلہ زخائر میں اضافے کے لیے بنائی گئی ہے۔

مزید خبریں :