Time 31 مئی ، 2024
جرائم

پشاور: باپ اور بھائی نے پسند کی شادی پر بیٹی داماد کو قتل کردیا

پشاور: باپ اور بھائی نے پسند کی شادی پر بیٹی داماد کو قتل کردیا
مقتول جوڑے نے3 سال قبل کورٹ میرج کی تھی، مقتولہ کا باپ اور بھائی کورٹ میرج سے نا خوش تھے: پولیس/ فائل فوٹو

پشاور  میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ متھرا کی حدود پناہ ڈھیری کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے خاتون اور اس کے شوہر کو قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جوڑے نے3 سال قبل کورٹ میرج کی تھی، مقتولہ  کا باپ اور بھائی کورٹ میرج سے نا خوش تھے جس پر انہوں نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق  باپ اور بیٹا ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب خواتین کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی ایک نجی فلاحی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال  خواتین پر تشدد اور قتل کے 130 سے زائد واقعات سامنے پیش آئے۔ 

مزید خبریں :