Time 31 مئی ، 2024
جرائم

لاہور: بکرے چھیننے والے چور گرفتار، 10 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

لاہور کے علاقے سمن آباد میں شہری سے بکرے چھیننے والے چور گرفتار کرلیے گئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کے مطابق گزشتہ دنعں سمن آباد میں شہری سے بکرے چھیننے گئے تھے۔

انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے پہلےکارچھینی بعد میں شہری سےبکرے چھینے اور کار شیرا کوٹ میں چھوڑ کربکرے لےکرفرارہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ بکرے چھیننے والے چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان نے 10 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید خبریں :