Time 03 جون ، 2024
پاکستان

کراچی کو بلوچستان سے ملانے والے پل کا کام 23 ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا

کراچی کو بلوچستان سے ملانے والے پل کا کام 23 ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
فوٹو: فائل

کراچی کو بلوچستان سے ملانے والا حب ندی کا پل کا تعمیراتی کام سیلابی ریلے میں متاثر ہونے کے 23 ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔

بلوچستان کے اہم پلوں میں سے ایک حب ندی کا پل 25 جولائی 2022 کو سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا، اس منصوبے پر اب تک 1132 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔

شہریون کا کہنا تھا کہ حب ندی پل نہ صرف کراچی کو بلوچستان سے براہ راست بلکہ بین الاقوامی گزرگاہوں سے بھی ملانے میں اہمیت کا حامل ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال حب ندی پل کا 86 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق 488 میٹرز طویل حب ریور برج نہ صرف صوبہ بلوچستان کو سندھ سے جوڑتا ہے بلکہ حب کے قریبی  انڈسٹریل یونٹوں کیلئے ایک محفوظ  راہداری بھی فراہم کرتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے سے متاثر ہونے کے بعد 2022 میں تعمیراتی کام کا آغاز ہوا، یہ منصوبہ 546 دنوں میں مکمل ہونا تھا جو اب 30 جون کو مکمل ہو جائے گا۔

مزید خبریں :