Time 06 جون ، 2024
دنیا

برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں سے زیادتی پر 7 افراد مجرم قرار

برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں سے زیادتی پر 7 افراد مجرم قرار
فوٹو: بی بی بی/ برطانوی کرائم ایجنسی

برطانیہ کی عدالت نے کم عمر لڑکیوں سے زیادتی پر 7 افراد کو مجرم قرار دیدیا ہے۔

مجرموں میں محمد عمار، محمد ضمیر، عابد صدیقی، محمد سیاب، یاسرعجائیبی، طاہر یاسین اور رامین باری شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار لڑکیوں کی عمریں 11 اور 16 سال تھیں جنہیں 2000 میں چلڈرن ہاؤس سے کئی بار لے جا کرجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

‎شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے نو ہفتے تک جاری مقدمے کی سماعت کے بعد ملزمان کو مجرم قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  2014 میں شائع ہونے والی جے رپورٹ میں رودرہیم میں 1997 سے لیکر 2013 تک پاکستانی افراد کے گینگ کی جانب سے 1400 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے انکشاف کے بعد آپریشن اسٹوو وڈ کے نام سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعات شہر کے سپر مارکیٹ، قبرستان، پارک، کار اور بچوں کی نرسری کے عقب سمیت مختلف مقامات پر پیش آئے تھے۔

دوران سماعت جیوری کو بتایا گیا تھا کہ ایک بچی کو کس طرح ایک ہوٹل میں لیجایا گیا جہاں دو افراد نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :