Time 07 جون ، 2024
پاکستان

چائنیز بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’پاکستان اسپیڈ‘ کا نام دے دیا

چائنیز بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’پاکستان اسپیڈ‘ کا نام دے دیا
فوٹو: پی آئی ڈی

چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان اسپیڈ کا نام دے دیا۔

وزیراعظم سے ملاقات میں چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے کہا کہ آپ نے جیسے ’پنجاب میں اسپیڈ سے کام کیا ویسے ہی ’پاکستان اسپیڈ‘ نظر آنے لگی ہے۔

وزیراعظم سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین کی بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے انہیں ایم ایل ون اپ گریڈیشن پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر 4 سے 8 جون اپنے پانچ روزہ دور پر چین میں موجود ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور مصدق ملک سمیت چیئرمین ایف بی آر بھی موجود ہیں۔

مزید خبریں :