Time 08 جون ، 2024
دنیا

لندن: نیشنل ہیلتھ سروس پر سائبر حملہ، اسپتالوں میں آپریشن سمیت مختلف پروسیجر ملتوی

لندن:  نیشنل ہیلتھ سروس پر سائبر حملہ، اسپتالوں میں آپریشن سمیت مختلف پروسیجر ملتوی
فوٹو: فائل

لندن میں نیشنل ہیلتھ سروس پر سائبر حملے کے بعد اسپتالوں میں آپریشن، خون کے نمونوں کے ٹیسٹوں سمیت مختلف پروسیجرز ملتوی کریدے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد لندن کے اسپتالوں نے دوبارہ کاغذی ریکارڈز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

اسپتالوں میں مریضوں کے خون ٹیسٹ رزلٹ کمپیوٹرز کے بجائے کاغذ پر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچائے جا رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس پر حملے میں روسی گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔

سائبر حملے کے نتیجے میں کئی اسپتالوں میں آپریشن، خون کے ٹیسٹ اور خون کی تبدیلی جیسے پروسیجر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :