Time 09 جون ، 2024
کھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز : پاکستان فٹبال ٹیم کی آخری میچ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز : پاکستان فٹبال ٹیم کی آخری میچ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی
فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے آخری میچ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

پاکستان اور تاجکستان کا میچ 11 جون کو دوشنبہ میں شیڈولڈ ہے ، تاہم قومی فٹبال ٹیم کو تاجکستان روانگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی ٹیم نے فیصل آباد سے براستہ دبئی دوشنبہ جانا تھا لیکن نجی ائیرلائن کی پرواز دو بار تاخیر کے بعد منسوخ ہو گئی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ائیرلائن سے چارٹرڈ پرواز کیلئے رابطہ کیا لیکن چارٹرڈ پرواز کا حتمی فیصلہ قومی ائیر لائن کی اجازت سے مشروط ہوگیا۔

مزید خبریں :