10 جون ، 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینےکا حکم دے دیا۔
خیبرپختونخواکےلاپتہ شہری ہارون محمدکی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر حکم جاری کیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو آئندہ سماعت سے قبل 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
ہائیکورٹ نے آئی جی کے پی کو درخواست گزارکو سکیورٹی فراہم کرنے اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔