Time 10 جون ، 2024
کاروبار

وزارت صنعت و پیداوارکے ترقیاتی بجٹ میں 100فیصد اضافے کی تجویز

وزارت صنعت و پیداوارکے ترقیاتی بجٹ میں 100فیصد اضافے کی تجویز
وزرات صنعت و پیدوارکے رواں مالی سال کے 3 ارب کے بجٹ کے مقابلے میں نئے مالی سال میں 5 ارب 79 کروڑ روپےکا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے، ذرائع: فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری جس میں  آئندہ مالی سال کے سالانہ بجٹ پلان کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان اور صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی بھی منظوری بھی دی جائے گی۔

قومی اقتصادی کونسل  کے اجلاس میں ایکنک اور سی ڈی ڈبلیو پی کی 16مئی 2023 سے15مئی 2024 تک کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں صنعتوں کےفروغ کےلیےمزید اقدامات کرنے کافیصلہ  کیا ہے اور اس ضمن میں وزرات صنعت و پیداوارکے ترقیاتی بجٹ میں تقریباً 100فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں مالی سال کے 3 ارب کے بجٹ کے مقابلے میں نئے مالی سال میں صنعت وپیداوار کےلیے 5 ارب 79 کروڑ 50  لاکھ روپےکا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے جبکہ  13جاری منصوبوں کے لیے 5 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنےکی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال وزارت صعنت و پیداوارکے نئے منصوبے پورٹ قاسم انڈسٹریل پارک کے 132کے وی اےگرڈ اسٹیشن کی تعمیرکے لیے ایک ارب 30کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کراچی میں انڈسٹریل پارک کے لیے 70کروڑ روپےکا ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز جبکہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں چھوٹی صنعتوں (ایس ایم ایز) کے بزنس سہولت سینٹرزکے لیے 66 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 

ذرائع کا بتایا ہے کہ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کےحصول سےمتعلق منصوبے کے لیے40 کروڑ روپے جب کہ ملک بھر میں ایک ہزار انڈسٹریل اسٹیچنگ یونٹس کےقیام کےلیے30 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کے لیےایک ارب روپے رکھنے اور کراچی،لاہور، سیالکوٹ میں انڈسٹریل ڈیزائنر، آٹومیشن سینٹرز کی تعمیر کے لیے 30کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ملک میں انجنئیرنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے بھی20 کروڑ روپےکا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :