Time 10 جون ، 2024
دلچسپ و عجیب

گاڑی کی ٹکر لگنے سے اونٹ گاڑی میں پھنس گیا

بھارتی ریاست راجستھان میں ڈرائیور نے گاڑی اونٹ سے ٹکرادی، ٹکر کے بعد گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر اونٹ چھوٹی سی گاڑی میں پھنس گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جہاں ڈرائیور کو اندھیرے میں سڑک پر چلتا اونٹ نظرنہ آیا جس کے باعث گاڑی اونٹ سے ٹکراگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کرین کی مدد سے اونٹ کو گاڑی سے باہر نکالا گیا۔

اس واقعہ میں گاڑی کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔

مزید خبریں :