Time 05 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

فلپائن کے اوپر خلا میں جلنے والے سیارچے کا حیران کن نظارہ

فلپائن کے اوپر خلا میں جلنے والے سیارچے کا حیران کن نظارہ
سیارچہ آسمان پر سورج کی طرح روشن نظر آیا / اسکرین شاٹ

دنیا بھر میں ماہرین مسلسل ٹیلی اسکوپس سے خلا کا جائزہ لیتے رہتے ہیں مگر ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ کوئی سیارچہ ہمیں حیران کردے۔

مگر ایسا گزشہ دنوں ہوا جب ایک سیارچے کو زمین کی جانب بڑھتے دیکھا گیا اور محض چند گھنٹوں بعد اس نے فلپائن کے اوپر جل کر سورج کی طرح آسمان کو روشن کردیا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے Catalina اسکائی سروے نے اس چھوٹے سیارے 2024 آر ڈبلیو 1 کو زمین کے کرہ ہوائی میں پہنچنے سے چند گھنٹے قبل دیکھا تھا۔

اس کا حجم محض ایک میٹر تھا اور زمین کے لیے خطرہ نہیں تھا۔

یہ اب تک کی معلوم تاریخ میں 9 واں موقع تھا جب ایک سیارچے کو زمین پر پہنچنے سے قبل دیکھا گیا تھا۔

فلپائن کے اوپر خلا میں جلنے والے سیارچے کا حیران کن نظارہ
یہ ایک میٹر حجم کا سیارچہ تھا / اسکرین شاٹ

یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق ایک میٹر حجم کے سیارچے زمین سے ہر 2 ہفتے میں ایک بار ٹکراتے ہیں مگر ان کا علم نہیں ہوتا۔

ویسے تو یہ سیارچہ کوئی خطرہ ثابت نہیں ہوا مگر سیارچے کے حجم کے ساتھ ساتھ اس کی رفتار بھی اسے تباہی کا باعث بناتی ہے۔

یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق 2024 آر ڈبلیو 1 کی رفتار 17.6 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جو کہ اس طرح کے خلائی اجسام کی اوسط رفتار ہوتی ہے۔

2024 آر ڈبلیو 1 زمین کے لیے خطرہ ثابت نہیں ہوا بلکہ اس نے فلپائن کے ایک جزیرے کے افراد کو خوبصوت نظارہ فراہم کیا۔

مزید خبریں :