Time 06 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

کروڑ پتی شخص کا ساری دولت گھر والوں کی بجائے اپنا خیال رکھنے والے نوجوان کو دینے کا اعلان

کروڑ پتی شخص کا ساری دولت گھر والوں کی بجائے اپنا خیال رکھنے والے نوجوان کو دینے کا اعلان
سن ڈیورنگ اور زینگ شاؤن / فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

تائیوان میں ایک کروڑ پتی شخص نے اپنے گھر والوں کی بجائے اپنی تمام دولت ایسے 19 سالہ نوجوان کو دینے کا اعلان کیا ہے جو اس کی نگہداشت کر ے گا۔

63 سالہ سن ڈریورنگ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 19 سالہ نوجوان کے لیے 94 لاکھ ڈالرز چھوڑ کر جائے گا۔

2013 میں سن ڈریورنگ میں مثانے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد آنتوں کے ایک حصے سے مصنوعی مثانہ بنایا گیا۔

اس بیماری کے خلاف جنگ کے دوران انہوں نے مثبت رویے کو اپنایا اور یوٹیوب پر کافی متحرک رہے۔

18 اگست کو ایک یوٹیوبر زینگ شاؤن نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں سن ڈیورنگ اس سے پوچھ رہے تھے کہ کیا وہ ان کا بیٹا بننے کے لیے تیار ہے۔

زینگ شاؤن نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے سن ڈیورنگ کو اپنے باپ کی جگہ سمجھتے ہیں۔

جس پر سن ڈیورنگ نے کہا کہ 'مگر اب تم کو میرے ساتھ رہنا ہوگا اور میری زندگی کے اختتام تک میرا خیال رکھنا ہوگا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے جواب میں وہ اپنی تمام دولت زینگ شاؤن کے لیے چھوڑ جائیں گے۔

یہ سن کر زینگ شاؤن دنگ رہ گیا اور اس نے کہا کہ 'اتنی دولت میں پوری زندگی کام کرکے بھی نہیں کما سکتا تھا، میں اس کا اچھا استعمال کروں گا'۔

سن ڈیورنگ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کی بجائے ساری دولت ان کا خیال رکھنے والے کے لیے چھوڑنا پسند کریں گے۔

اس بارے میں سن ڈیورنگ کے خاندان کا ردعمل سامنے نہیں آسکا۔

مزید خبریں :