Time 10 جون ، 2024
کھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میچ کھیلنے کیلئے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ نہ ہو سکی

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز  میچ کھیلنے کیلئے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ نہ ہو سکی
چارٹرڈ فلائٹ کو تیکنیکی خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ کل دوشنبے میں شیڈولڈ ہے— فوٹو:فائل

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا میچ کھیلنے کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ نہ ہو سکی۔

قومی ٹیم نے پرائیویٹ ائیر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے دوشنبے روانہ ہونا تھا لیکن چارٹرڈ فلائٹ کو تیکنیکی خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ کل دوشنبے میں شیڈولڈ ہے۔ پاکستان ٹیم فیفاورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کا یہ آخری میچ کھیلے گی۔

چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم کا اب تک دوشنبے روانہ نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے، تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان فٹبال اور فیفا اتھارٹیز کو صورتحال سے مکمل آگاہ کیا جا رہا ہے، حکومتی سطح پر بھی رابطے میں ہیں اور وزیراعظم آفس مسئلے کے حل کلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

مزید خبریں :