12 جون ، 2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم کو تسلیم کرنا چاہیے کہ ورلڈکپ میں بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے۔
نسیم شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی طرح ہم کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں ۔
البتہ ورلڈ کپ کی مشکل پچز پر بات کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے نسیم شاہ نے کہا کہ ہم پیشہ ورانہ کرکٹرز ہیں ، ہمیں ہر صورتحال میں کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے، کپتان بابر اعظم سے گلہ نہیں کہ انہوں نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کے لیے کیوں نہیں بھیجا، ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی شارٹ نہیں لگتا۔
نسیم شاہ نے کہا کہ بات ہورہی کہ فلوریڈا میں بارش ہے، ہم تو صرف اتنا سوچ رہے ہیں ، میچ ہو اور ہم اچھے مارجن سے جیتیں۔