پاکستان
06 فروری ، 2013

چوہدری نثار اور شہباز شریف ن لیگ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،شرجیل میمن

چوہدری نثار اور شہباز شریف ن لیگ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،شرجیل میمن

کراچی…وزیرا طلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ صوبے میں وزیرداخلہ نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ وزیر داخلہ یا وزیر اعلیٰ سندھ کو بندوق لے کر خود دہشت گردوں کو نہیں پکڑنا بلکہ یہ کام سکیورٹی اداروں کا ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام پالیسیاں بنانا ہے جبکہ محکموں کا کام عملدرآمد کرنا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس اور رینجرز پر مکمل اعتماد ہے۔ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے احتجاج نواز لیگ کے خلاف کیا اور بارش کی دو بوندیں پڑتے میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف ن لیگ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :