پاکستان
06 فروری ، 2013

پشاور:جوڈیشل اکیڈمی کی ریڈیو سروس 10 روز میں شروع ہوجائیگی

پشاور:جوڈیشل اکیڈمی کی ریڈیو سروس 10 روز میں شروع ہوجائیگی

پشاور … خیبرپختونخوا میں جوڈیشل اکیڈمی کی ریڈیو سروس آئندہ 10 روز میں شروع ہوجائے گی، ریڈیو سروس کا نام میزان ہوگا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد نے کہا ہے کہ آئندہ 10دن میں جوڈیشل اکیڈمی کی ریڈیوسروس شروع ہوگی، جو میزان کے نام ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ریڈیو کا مقصد انصاف کے حصول تک باآسانی رسائی ہے، اس سے عوام کو حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں :