پاکستان
06 فروری ، 2013

بیورو کریسی سیاستدانوں کو کام نہیں کرنے دیتی، وزیر مواصلات ارباب عالمگیر

بیورو کریسی سیاستدانوں کو کام نہیں کرنے دیتی، وزیر مواصلات ارباب عالمگیر

اسلام آباد … وزیر مواصلات ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ بیورو کریسی سیاستدانوں کو کام ہی نہیں کرنے دیتی، وہ وزیراعظم کی منظوری کے باوجود ایک فائل کیلئے وزارت خزانہ میں 6 ماہ سے گھوم رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر مواصلات ارباب عالمگیر کا کہنا تھا کہ حکومت میں چور اور غلط لوگ بھی ہوتے ہیں تاہم وہ اپوزیشن میں آ کر ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی تک کرپشن ختم نہیں ہو گی، سیاستدانوں کو تسلیم کرنا ہو گا کہ انہوں نے نظام کو خراب کیا اور وہی نظام کو ٹھیک بھی کر سکتے ہیں، صرف نعروں اور جلسے جلوسوں سے ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہو گا۔ ارباب عالمگیر نے کہاکہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں تاکہ نظام چلتا رہے۔

مزید خبریں :