پاکستان
06 فروری ، 2013

قیام امن کیلئے ایم کیو ایم کے علمائے کرام سے رابطے

کراچی … قیام امن اور تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مذہبی جماعتوں اور علمائے کرام سے رابطے اور ملاقاتوں کا آغاز کردیا گیا۔ ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج و اراکین کے ہمراہ جامعہ بنوری ٹاوٴن نیو ٹاوٴن میں مولانا سعید عبد الرزق، اسکندرر ضا، قاری محمد اقبال اور مولانا رضا اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جامعہ بنوری ٹاوٴن کے علمائے کرام نے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ایم کیو ایم کے نظریات اور موٴقف کی تائید کی۔ اس موقع پر شہر کراچی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہٴ خیال بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :