06 فروری ، 2013
اسلام آباد…مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ہے ان کا ایل پی جی کا کوئی کاروبار نہیں ، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ کو لیگل نوٹس بھیج رہا ہوں ، انہیں الزمات ثابت کر نا ہو ں گے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پٹرولیم نے کہا کہ سی این جی کارٹلز اور گیس چوروں کے خلاف لڑتے رہیں گے ، ملک میں گیس کی حقیقی قلت ہے۔ غیاث پراچہ نے مشیر پٹرولیم پر الزامات لگائے تھے کہ وہ گیس کا مصنوعی بحران پیدا کر کے سی این جی کے کاروبار کو تبا ہ کرنا اور اپنے ایل پی جی کے بزنس کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔مشیر پٹرولیم نے کہا کہ ان کا تو ایل پی جی کا کوئی کاروبار ہی نہیں جبکہ ایل پی جی ائیرمکس اور ایل این جی کی درآمد کے منصوبے گیس بحران کے خاتمے کیلئے قومی اہمیت کے حامل ہیں۔