Time 14 جون ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

چین نے بنا ڈرائیور کی گاڑیاں سڑکوں پر چلانے کا سب سے بڑا تجربہ کردیا

چین نے بنا ڈرائیور کی گاڑیاں سڑکوں پر چلانے کا سب سے بڑا تجربہ کردیا
تجربہ کرنے والی کمپنی نے اگلے مہینے مزید 1000 گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا اعلان کیا ہے: رپورٹ__فوٹو: نیویارک ٹائمز

چین نے بنا ڈرائیور کی گاڑیاں سڑکوں پر چلانے کا سب سے بڑا تجربہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر ووہان کی سڑکوں پر بنا ڈرائیور کی 500 ٹیکسیاں چلائی گئی ہیں جنہیں کمپیوٹر کے ذریعہ چلایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تجربہ کرنے والی کمپنی نے اگلے مہینے مزید 1000 گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا اعلان کیا ہے۔

چین کے 16 سے زائد شہروں نے ان کمپنیوں کو  سڑکوں پر بغیر ڈرائیور والی گاڑیوں کا تجربہ کرنے کی اجازت دی ہے اور تقریباً 19 چینی آٹو میکرز عالمی سطح پر اسے متعارف کرانے کے لیے میدان میں نکل چکے ہیں۔

حکومت کمپنیوں کو اہم مدد فراہم کر رہی ہے،  اس کے علاوہ مختلف مہم چلائی جارہی ہیں جس سے عوام میں آگاہی پیدا ہو اور وہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے خوف نہ کھائیں۔

مزید خبریں :