پاکستان
06 فروری ، 2013

جے یوآئی خیبر پختون خوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب

پشاور…عام انتخابات کے حوالے سے جمعیت علما اسلام ف خیبر پختون خوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 17فروری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔جے یو آئی (ف) خیبر پختو ن خوا کے ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 17 فروری کو پشاور میں پارٹی کے صوبائی امیر شیخ امان اللہ کی صدارت میں ہو گا۔ اجلاس میں اضلاع کی رپورٹ کی روشنی میں عام انتخابات کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔جب کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔عبدالجلیل جان کے مطابق اس مقصد کیلئے پہلے ہی سے تمام اضلاع و قبائلی ایجنسیوں کی تنظیموں کو صوبائی مجلس شوریٰ کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :