پاکستان
06 فروری ، 2013

مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی میں اضافے کا امکان

مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی میں اضافے کا امکان

اسلام آباد … ملک کے مختلف شہروں میں کئی روز سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا، لیکن سردی کی شدت اب بھی برقرار ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کراچی میں سنہری دھوپ نکلی ہوئی ہے، تاہم ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کچھ بڑھ گئی۔ لاہور میں بادل کئی روز تک برسنے کے بعد رخصت ہوگئے ہیں اور سورج پوری آب وتاب کے ساتھ چمکتا رہا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ تو تھم گیا ہے تاہم برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ وادی کوئٹہ میں بھی آج موسم صاف لیکن سرد رہا ۔ گزشتہ 3 روز کے دوران سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ میں 231 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پنڈی میں 191، اسلام آباد میں 190 اور پشاور میں 137 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 3 روز کے دوران سب سے زیادہ برفباری مالم جبہ میں 10 فٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں 6 اور مری میں 3 فٹ برف پڑی۔

مزید خبریں :