پاکستان
06 فروری ، 2013

ملکی تاریخ میں میٹرو بس جیسا عوامی منصوبہ نہیں بنایا گیا ، شہباز شریف

ملکی تاریخ میں میٹرو بس جیسا عوامی منصوبہ نہیں بنایا گیا ، شہباز شریف

لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 65 سالہ ملکی تاریخ میں میٹرو بس پراجیکٹ جیسا عوامی منصوبہ نہیں بنایا گیا، منصوبے پر دن رات کام کر کے نئی تاریخ رقم کی گئی ہے، افتتاحی تقریب سادہ مگر پْر وقار ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں میٹروبس پراجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا اور مزدوروں، ٹھیکیداروں اور متعلقہ حکام نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ میٹرو بسیں پہلے 4 ہفتے عوام کیلئے مفت چلیں گی، کسی مسافر سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میٹرو بس سروس کی سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات بہترین انداز میں کئے جائیں۔

مزید خبریں :