پاکستان
06 فروری ، 2013

قاہرہ میں او آئی سی کا اجلاس شروع،شام کے بحران پر مصالحتی کمیٹی کی تجویز

قاہرہ میں او آئی سی کا اجلاس شروع،شام کے بحران پر مصالحتی کمیٹی کی تجویز

قاہرہ…اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہوگیا۔ مصری صدر نے شام کا بحران حل کرنے کیلئے او آئی سی کی مصالحتی کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے۔او آئی سی کا بارہواں سربراہ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا جس میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد سمیت 26 رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کر رہی ہیں۔ میزبان مصر کے صدر محمد مرسی نے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں مسلم ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے مْلک شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے او آئی سی کی مصالحتی کمیٹی بنانے کی تجویز بھی دی۔

مزید خبریں :