27 فروری ، 2012
اسلام آباد…ٹنڈو محمدخان سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والی پیپلزپارٹی کی وحیدہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ریٹرنگ آفیسر کے مطابق وحیدہ شاہ پر انتخابی عملے کو تشددکا نشانہ بنانے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔دریں اثناالیکشن کمیشن نے بھی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 53 میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ کے پولنگ عملے پر تشدد کی ویڈیو فوٹیج اور رپورٹ طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ کی ویڈیو فوٹیج اور صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ ملنے کے بعد اسے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن اس کا جائزہ لے کر واقعہ سے متعلق احکامات جاری کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے تاہم اس پر کسی فیصلے کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔