07 فروری ، 2013
ممبئی…بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ”ریوالور رانی“ کی شوٹنگ مارچ سے شروع ہوگی۔ غزالی آنکھوں والی کنگنا رناوت ان دنوں پروڈیوسروں کی آنکھ کا تارا بنی ہوئی ہیں۔ 2012 میں تو ان کی ایک ہی فلم ریلیز ہوئی تھی مگر اس سال ان کی نصف درجن سے زائد فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔ کنگنا نے تازہ ترین فلم ”ریوالور رانی “ سائن کی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ کنگنا بیک وقت بھولی بھالی اور خطرناک بھی نظر آتی ہیں اور اس کردار کے لیے وہی سب سے زیادہ موزوں تھیں۔