17 جون ، 2024
سانگھڑ میں تشدد سے زخمی اونٹ کو علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہےکہ اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے متعلقہ کمپنیوں سے رابطے کررہے ہيں۔
سانگھڑ میں مقامی وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹی تھی جس کے بعد پولیس نے گرفتار 5 ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا جب کہ 2 ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےزخمی اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔