کھیل

گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم میں کیا گفتگو کی؟ قومی ٹیم کے کھلاڑی نے بتا دیا

گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم میں کیا گفتگو کی؟ قومی ٹیم کے کھلاڑی نے بتا دیا
ورلڈکپ کے اختتام پر سب کو لالے پڑ گئے ہیں، سب اپنے مستقبل کو لیکر بہت پریشان ہیں: قومی کرکٹر۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے میامی سے پاکستان کے لیے سفر شروع کردیا ہے۔

فلوریڈا سے روانگی سے قبل قومی ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مانا کے ٹیم خراب کھیلی، ورلڈ کپ کے اختتام پر سب کو لالے پڑ گئے ہیں، سب اپنے مستقبل کو لے کر بہت پریشان ہیں، البتہ انھوں نے دو ٹوک کہا کہ فیصلے خالصتاً میرٹ پر ہونے چاہئیں، احتساب ہونا چاہیے لیکن ایماندار ی کیساتھ ہونا چاہیے۔

کوچ گیری کرسٹن کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے اتحاد اور ٹیم کے لیے کھیلنے پر ٹیم مینجمنٹ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا جبکہ اہم کھلاڑی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اتنی انگلش سمجھ آتی ہے کہ کوچ نے کیا بات کی۔

قومی کھلاڑی نے کہا کہ گیری کرسٹن نے فٹنس اور مستقبل کے لائحہ عمل پر ضرور گفتگو کی، البتہ انھوں نے ٹیم کی یکجہتی اور اتحاد سے متعلق کھلاڑیوں کے کردار پر کوئی گفتگو نہیں کی۔

دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ آپ کو فارغ کرے آپ کو خود ہی پاکستانی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔ 

مزید خبریں :