20 جون ، 2024
لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی پروٹیکشن ٹیم کے افسر کو انتخابات کی تاریخ پر مبینہ شرط لگانے پر معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
میٹ پولیس کے مطابق گیملنگ کمیشن کے علاوہ میٹ پولیس بھی مبینہ شرط کی تحقیقات کر رہی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میٹ پولیس نے گزشتہ جمعہ کوگیملنگ کمیشن سےرابطہ کیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ پولیس افسر سے تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات موصول ہوں گی۔