Time 27 جون ، 2024
دنیا

لبنان سے اظہار یکجہتی کے بیان پر اسرائیل نے طیب اردوان کو جنگی مجرم قرار دے دیا

لبنان سے اظہار یکجہتی کے بیان پر  اسرائیل نے طیب اردوان کو جنگی مجرم قرار دے دیا
ایسی تضحیک آمیز پوسٹ اور لہجہ نسل کشی کی ملزم ریاست کا کوئی عہدیدار ہی اختیار کر سکتا ہے: ترک وزارت خارجہ/ فائل فوٹو

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں لبنان سے اظہار یکجہتی کرنے پر اسرائیل نے ترک صدر طیب  اردوان کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔

ترک صدر طیب  اردوان نے اسرائیل کے حوالے سے جاری بیان میں کہا تھا کہ غزہ کو جلانے والے اسرائیل کی نظریں اب لبنان پر ہیں، اسرائیل کا حزب اللہ سے تنازع بڑھانا بڑی تباہی کا سبب بنے گا۔

اس کے بعد اب اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ترک صدر طیب اردوان کو جنگی مجرم قرار دیا گیا ہے  جب کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان پر  ترک وزارت خارجہ نے  مذمت کا اظہار کیا ہے ۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسی تضحیک آمیز پوسٹ اور لہجہ نسل کشی کی ملزم ریاست کا کوئی عہدیدار ہی اختیار کر سکتا ہے۔


مزید خبریں :