27 جون ، 2024
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بارش نے سخت گرمی کا زور توڑ دیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے گرمی کے شکار شہریوں نے سکون کا سانس لیا اور شہر میں ہیٹ ویو کی لہر نے دم توڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے دوران 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک نئی دہلی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا جب کہ 29 اور 30 جون کو شہر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت گزشتہ چند ماہ سے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کے باعث نئی دہلی میں بہت سی اموات بھی ہوئی ہیں۔