پاکستان
27 فروری ، 2012

کراچی:ممتازبھٹوسندھی اخبار پر حملے کے مقدمے سے بری

کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے سندھی اخبارکے دفترپرحملے کے مقدمے میں چیئرمین سندھ نیشنل فرنٹ ممتاز بھٹو اوردیگرکو بری کردیا ہے۔جوڈیشیل مجسٹریٹ جنوبی ندیم بدرقاضی نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔چیئرمین سندھ نیشنل فرنٹ ممتاز بھٹو،انورگجر اور رزاق باجوہ کے خلاف مقامی سندھی اخبار کے دفترمیں توڑپھوڑ،ملازمین پرتشدد ،قتل کی دھمکیاں دینے اورہنگامہ آرائی کرنے کاالزام تھا۔ تھانہ فیریئرمیں جنوری 2009میں مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں عدم شواہدپر ممتاز بھٹوسمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

مزید خبریں :