دنیا
07 فروری ، 2013

بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے 3 افراد ہلاک

بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے 3 افراد ہلاک

نئی دہلی …بھارت میں ایک زیر تعمیر پل گرنے سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ ممبئی ائیر پورٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب بارش کے دوران ایک زیر تعمیر پل کا ایک حصہ اچانک گر گیا اور متعدد افراد کے ملبے تلے آگئے۔امدادی سرگرمیوں کے دوران تین افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ دیگر کئی زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور تھے جو پل کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔

مزید خبریں :