Time 21 جون ، 2024
پاکستان

22 اور 23 جون کو کراچی کے مضافات میں بارش کا امکان

22 اور 23 جون کو کراچی کے مضافات میں بارش کا امکان
رواں سال کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں: چیف میٹرولوجسٹ/ فائل فوٹو

کراچی: 22 یا 23 جون کو شہر کے مضافات میں بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کل یا پرسو سپرہائی وے اور اطراف میں بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے رواں سال کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کشمیر میں مون سون کا آغاز 29 یا 30 جون سے ہو سکتا ہے جب کہ سندھ میں 5 یا 6 جولائی کے بعد مون سون کے آغاز کا امکان ہے۔

آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند اور مطلع آج جزوی ابر آلود ہے جب کہ شہر کے چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔

مزید خبریں :