پاکستان
07 فروری ، 2013

اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی،15شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی،15شدت پسند ہلاک

پشاور…اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 15شدت پسند ہلاک اور 5ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے میر کالام خیل ،ارغنجو اورلنڈو قمر میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کی۔ جس کے نتیجے میں 15شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،کارروائی میں شدت پسندوں کے 5ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :