27 فروری ، 2012
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی چیئرپرسن بیگم نسیم چودھری کی غیر حاضری کے باعث قائمہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی چیئرپرسن بیگم نسیم چودھری ملتان سے اسلام آباد نہ پہنچ پائیں۔ ذرائع کے مطابق وہ انتخابی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔ کمیٹی اراکین نے ان کی غیر حاضری پر شدید احتجاج کیا۔ پیپلزپارٹی کے رکن ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ غیر حاضری اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں قانون سازی میں کتنی دلچسپی ہے۔ اجلاس میں دوہری قومیت کے حامل افراد کو رکن پارلیمنٹ بننے سے روکنے، الیکشن اخراجات کم کرنے اور الیکشن میں متوسط طبقے کو نمائندگی دینے سے متعلق بل پرغورکیاجاناتھا۔