Time 24 جون ، 2024
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
فوٹو: ایکس

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

جنوبی افریقا 10 سالوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت جنوبی افریقا کی ورلڈکپ 2024 میں مسلسل ساتویں فتح ہے جس کے بعد پروٹیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

T20 ورلڈ کپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ میچزجیتنے والی ٹیمیں:

  • جنوبی افریقا 7 میچز ( 2024)
  • سری لنکا 6 میچز( 2009)
  • آسٹریلیا 6 میچز( 2010)
  • آسٹریلیا 6 میچز( 2021) 

واضح رہے کہ جنوبی افریقا رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے۔

اس سے قبل دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید خبریں :