پاکستان
07 فروری ، 2013

آل پارٹیز کانفرنس 14 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی، عوامی نیشنل پارٹی

آل پارٹیز کانفرنس 14 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی، عوامی نیشنل پارٹی

اسلام آباد … عوامی نیشنل پارٹی نے 14 فروری کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ حاجی عدیل کی زیر صدارت اے این پی کی استقبالیہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریوں اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زاہد خان، شاہی سید، افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر بھی شریک تھیں۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس 14 فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ اے این پی کے زیر اہتمام ہونے والی اے پی سی میں دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا جانا ہے۔

مزید خبریں :