پاکستان
07 فروری ، 2013

بگاس اور گوبر سے بجلی کی پیداوار کیلئے قومی پالیسی کا مسودہ منظور

بگاس اور گوبر سے بجلی کی پیداوار کیلئے قومی پالیسی کا مسودہ منظور

اسلام آباد … وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے بگاس اور گوبر سے بجلی کی پیداوار کیلئے قومی پالیسی کے مسودے کی منظوری دے دی، ملک میں 87 شوگر ملز بگاس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس سے سالانہ 33 ارب روپے کا فرنس آئل درآمد نہیں کرنا پڑے گا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار نے ایک اجلاس کے دوران وزارت پانی و بجلی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بگاس اور گوبر سے بجلی کی پیداوار کیلئے قومی پالیسی کا مسودہ منظوری کیلئے متعلقہ فورم میں پیش کیا جائے۔ اجلاس میں میں متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ، این ٹی ڈی سی اور پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سفارش کی گئی کہ بگاس اور گوبر سے بجلی کے پیداواری منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کیلئے اپ فرنٹ ٹیرف کا اعلان کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان گنے کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جو سالانہ 5 کروڑ ٹن گنا پیدا کرتا ہے جس سے ایک کروڑ ٹن بگاس حاصل ہوتی ہے۔

مزید خبریں :