Time 26 جون ، 2024
جرائم

کراچی: فلیٹ اور پینشن کی لالچ میں بیٹے نے بیوی اور دوستوں سے ملکر باپ کو قتل کردیا

کراچی: فلیٹ اور پینشن کی لالچ میں بیٹے نے بیوی اور دوستوں سے ملکر باپ کو قتل کردیا
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بیٹے نے فلیٹ اور پینشن کی لالچ میں بیوی اور دو دوستوں سے مل کر باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں واقع فلیٹ کے باتھ روم سے کئی روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی تھی، مقتول کو تشدد کے بعد ہتھوڑا مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت 43 سال کے سید شاہد علی ولد سردار علی کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی، پولیس نے دوران تفتیش شہری شاہد علی کے قتل میں ملوث مقتول کے سگے بیٹے بلال، بہو ماہ نور اور بیٹے بلال کے دو دوست احمر اور انعام کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمہ سے مقتول کا موبائل فون اور موقع سے آلہ قتل ہتھوڑا اور چادر برآمد ہوئی جس میں لاش کو لپیٹا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول شاہد علی نے 14 سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی اور مقتول کا بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

مزید خبریں :