Time 29 جون ، 2024
جرائم

سانگھڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم محافظ سمیت قتل

سانگھڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم محافظ سمیت قتل
 فائرنگ کا واقعہ کھپرو میں اس وقت پیش آیا جب خدا بخش درس گارڈ سمیت اپنی زمینوں کو دیکھنے کیلئے گئے تھے: پولیس۔ فوٹو فائل

سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سابق تعلقہ ناظم اور  ان کے محافظ کو قتل کر دیا۔

ڈی ایس پی کھپرو عبد الستار اجن کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق تعلقہ ناظم خدا بخش درس اپنے گارڈ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھپرو میں اس وقت پیش آیا جب خدا بخش درس گارڈ سمیت اپنی زمینوں کو دیکھنے کیلئے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ خدا بخش درس دو مرتبہ تحصیل کھپرو کے ناظم رہے چکے ہیں۔

مزید خبریں :