پاکستان
08 فروری ، 2013

لاپتہ افرادسے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پررضا ربانی کاسینٹ سے واک آوٴٹ

لاپتہ افرادسے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پررضا ربانی کاسینٹ سے واک آوٴٹ

اسلام آباد…قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی لاپتہ افراد سے متعلقکمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش نہ کرنے کے خلاف سینٹ سے واک آوٹ کر گئے ۔قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش نہیں کی جا رہی ہے ، اُنہیں یقین دلایا گیا تھا کہ آج رپورٹ پیش کی جائے گی، سینٹ سیکریٹریٹ رپورٹ کو ایوان میں پیش کرنے میں رُکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، سینٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ قمر زمان کائرہ نے ابھی تک دستخط نہیں کیے، مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی رضا ربانی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٴٹ کر گئے ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ پیش نہ کرنا قومی سلامتی کمیٹی کی توہین ہے۔

مزید خبریں :