کھیل
08 فروری ، 2013

ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو2 رنز سے ہرادیا

ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو2 رنز سے ہرادیا

ممبئی…آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سپرسکس مرحلے کے ایک میچ میںآ سٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 رنز سے ہرادیا۔ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.4 اوورز میں 147 رنز بنائے۔ کوئٹے 44 اور استھالیکر 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ شروبسول نے تین جبکہ برنٹ، برنڈل اور کولوین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ 148 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا لیکن پوری ٹیم صرف دو رنز کے فرق سے 145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فرلنگ نے تین جبکہ ہنٹر اور میگان شوٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :