Time 02 جولائی ، 2024
پاکستان

فصلوں میں گھسنے پر زمیندار کا گدھی پر تشدد، 2 ٹانگیں ٹوٹ گئیں

فصلوں میں گھسنے پر زمیندار کا گدھی پر تشدد، 2 ٹانگیں ٹوٹ گئیں
تشدد سے بچنے کیلئے گدھی بھاگتےہوئےخاردار تاروں میں پھنس گئی تھی: پولیس/ فائل فوٹو

جھنگ: فصلوں میں گھسنے پر زمیندار کی جانب سے گدھی پر بدترین تشدد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زمیندار نے گدھی کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے بچنے کیلئے گدھی بھاگتےہوئے خاردار تاروں میں پھنس گئی تھی جب کہ گدھی کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گدھوں پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور حال ہی میں حیدرآباد میں مالک کے تشدد سے ایک گدھے کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں تھی جسے علاج کیلئے کراچی لایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ 


مزید خبریں :