Time 03 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی: ماڑی پور کے نالے سے لاشیں ملنے کا واقعہ، پوسٹ مارٹم میں بچوں سے زیادتی کی تصدیق

کراچی کے علاقے ماڑی پور کے نالے سے خاتون اور بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقتولہ خاتون اور بچوں کے جسم کے نمونے کیمیکل ایگزامینیشن کیلئے بھیجے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں مقتولہ خاتون سے بھی زیادتی کے شواہد ملے ہیں تاہم اس کی تصدیق کیمیکل رپورٹ میں ہوسکے گی۔ 

واقعہ کا مقدمہ ماڑی پور تھانے میں مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق مقتولین 28 جون کو لاپتا ہوئے تھے،مدعی مقدمہ نے بتایا کہ دکان سے گھر آیا تو بیوی اور بچے نہیں تھے،گھر والوں نے بتایا کہ مقتولہ بچے کو دم کرانے لے کر گئی تھی۔

واقعہ کی تحقیقات ایس ایس پی کی سربراہی میں 8 رکنی ٹیم کر رہی ہے۔

متوفین میں خاتون،اس کا بیٹا اور بیٹی شامل ہیں،جن کی شناخت رقیہ 25سالہ، فاطمہ 6سالہ اور عدنان 2سالہ سے ہوئی تھی۔

مزید خبریں :