Time 04 جولائی ، 2024
پاکستان

وفاق کو 390 دے رہے، اب کے پی حکومت بھی 50 روپے لینے آگئی: تمباکو کمپنیاں عدالت پہنچ گئیں

وفاق کو 390 دے رہے، اب کے پی حکومت بھی 50 روپے لینے آگئی: تمباکو کمپنیاں عدالت پہنچ گئیں
قانون میں ایسا نہیں کہ کمپنی ایک نوعیت کے دو ٹیکس ادا کرے، وکیل کے دلائل پر عدالت نے جواب طلب کر لیا— فوٹو:فائل

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب تمباکو پر 50 روپے فی کلو صوبائی ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے پر ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست تین مختلف تمباکو کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ وکیل درخواست گزار اشتیاق احمد نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں خام تمباکو پر پچاس روپے فی کلو ایکسائز دیوٹی عائد کی ہے۔

انہوں نے دلائل میں کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی سے 390 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کر رہی ہے، کے پی حکومت نے صوبائی ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر کے وفاقی قانون میں مداخلت کی ہے،  قانون میں ایسا نہیں کہ کمپنی ایک نوعیت کے دو ٹیکس ادا کرے۔

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید خبریں :