Time 05 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

لڑکوں کو مشورہ ہےکسی لڑکی کو دل تب دو جب اسکے بل دے سکو : آغا علی

لڑکوں کو مشورہ ہےکسی لڑکی کو دل تب دو  جب اسکے بل دے سکو : آغا علی
آغا علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی پر بھی بات کی/ فائل فوٹو

اداکار آغا علی نے لڑکوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی لڑکی کو دل جب دو جب اس کے بل دے سکو۔

 آغا علی حال ہی میں  ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت  نجی زندگی پر بھی بات کی۔

 ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کسی کو بھی  میری بات بری لگ جائے لیکن درحقیقت  آج کے دور میں کسی بھی سمجھدار لڑکی کو پیار محبت نہیں چاہیے، سمجھدار  لڑکی کو سکیورٹی ، لگژری اور ایک ایسا انسان چاہیے جو اس کی خواہشات پوری کرے اور اس انسان کے ساتھ وہ خود کو محفوظ محسوس کرسکے۔

اداکار نے دوران شو  لڑکوں کو مشورہ  دیتے ہوئے کہا کہ میں ہر لڑکے سے یہی کہتا ہوں کہ پہلے آپ اپنی  زندگی  پر توجہ مرکوز کریں  اگر آپ سیٹل ہوگئے تو آپ کو دنیا میں کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے۔‘

آغا علی نے یہ بھی کہا کہ ’میں لڑکوں کو یہی کہتا ہوں کہ  اگر آپ اس لڑکی کے بل دے سکتے ہو تو دل دینا اس لیے پہلے خود کو سیٹل کرو پھر پیار محبت کے چکر میں پڑو‘۔ 


مزید خبریں :