Time 06 جولائی ، 2024
کھیل

قومی کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کرگئیں

قومی کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کرگئیں
ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں: فواد عالم/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

 والدہ کے انتقال کی تصدیق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے کی گئی، انہوں نے بتایا کہ  والدہ  گزشتہ چند ماہ سے بہت بیمار  تھیں جو انتقال کرگئی ہیں۔

فواد عالم نے کہا کہ ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں۔

کرکٹر نے والدہ کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ  اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے! آمین۔

مزید خبریں :