Time 09 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

ملازمت کے دوران ذہنی تناؤ سے تنگ ملازمین نے 'باس برائے فروخت' کا اشتہار دیدیا

ملازمت کے دوران ذہنی تناؤ سے تنگ ملازمین نے باس برائے فروخت کا اشتہار دیدیا
فوٹو: فائل

نوکری کے دوران آپ کسی قسم کے ذہنی تناؤ کا شکار نہ ہوں ایسا ہو نہیں سکتا،ملازمت کوئی بھی ہو انسان کو ٹینشن اور ذہنی تھکاوٹ ضرور ہوتی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ماہرین مختلف مشورے دیتے ہیں۔

لیکن چین میں ان دنوں ملازمت کے دوران ذہنی تناؤ کو کم کرنے کا ایک عجیب و غریب ٹرینڈ چل رہا ہے۔  

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ملازمت کے دوران ذہنی تناؤ  سے تنگ ملازمین پریشان کرنے والے اپنے باس، ساتھی (جن سے وہ نفرت کرتے ہیں) اور اپنی نوکری کو  آن لائن فرخت کرنے کا اشتہار دے رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق چین کی سیکنڈ ہینڈ ای کامرس  ویب سائٹ پر کئی افراد نے بھاری رقم کے عوض اپنے باس اور نوکریوں کو فروخت کرنے کا اشتہار دیا اور ساتھ اپنی دل کی بھڑاس بھی نکالی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اشتہارات محض ایک مذاق کے طور پر شائع کیے جارہے ہیں،  اپنے باس اور  ملازمت بیچنے والے افراد اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ اس اشتہارات سے حقیقی  لین دین نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق ملازمین باس برائے فروخت جیسے اشتہار اس لیے دے رہے ہیں تاکہ ملازمت کے دوران باس کے سخت رویے، ذہنی تناؤ، تھکاوٹ کو منفرد انداز میں دور کر سکیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس ٹرینڈ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ کچھ نے اس کو باعث تشویش کہا تو کچھ اسے ذہنی تناؤ کم کرنے کا اچھا طریقہ قرار دے رہے ہیں۔  

مزید خبریں :